صدر آزاد کشمیر کی گورنر بلوچستان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

گوادرہبندر گاہ پر فری اکنامک زون کے قیام سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا، سردار مسعود خان

بدھ 31 جنوری 2018 18:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) گوادر بندر گاہ پر فری اکنامک زون کے قیام سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا ۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے طول و عرض میں معاشی انقلاب آئیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بدھ کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گورنر ہاؤس بلوچستان میں ملاقات کے دوران کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں جاری ترقیاتی سر گرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ صدر نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر کا گوادر کے ساتھ زمینی رابطہ ممکن ہو جائیگا ۔ اور اس سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں انقلاب آئیگا ۔ صدر نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو آزاد کشمیر کی ابھرتی ہوئی معیشت میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی ۔

متعلقہ عنوان :