بنوں میں پولیس ہمیں داڑھی رکھنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ خواجہ سراؤں کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 جنوری 2018 16:15

بنوں میں پولیس ہمیں داڑھی رکھنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ خواجہ سراؤں کا ..
بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2018ء) : خواجہ سراؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ بنوں کی پولیس ہمیں داڑھی رکھنے پر مجبور کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ جو خواجہ سرا داڑھی نہیں رکھے گا اُسے علاقہ بدر کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دو سال سے خواجہ سراؤں کے پروگرام کرنے پر بھی پابندی عائد ہے ، خواجہ سرا ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ہم پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے ہماری حفاظت کے لیے اقدامات کرے۔

خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ بنوں ہمارا شہر ہے ، اگر ہم نے بنوں چھوڑ دیا تو ہم کہاں جائیں گے۔پولیس حکام نے یہ احکامات زبانی جاری کیے ہیں۔ ہمارے پروگرامز پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے ہم جسم فروشی اور بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔

متعلقہ عنوان :