بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلہ ،

لوگوں میں خوف وہراس زلزلے کے جھٹکوں سے دہلی بھی لرز اٹھا ، میٹرو ٹرین کی سروس کچھ دیرکیلئے معطل رہی،بھارتی میڈیا

بدھ 31 جنوری 2018 16:32

کابل/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں آئے زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے ہمسایہ ملکوں بھارت اور افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ، چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ممالک میں بھی افراتفری پھیلا دی۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا نے امریکا کے زلزلہ پیما ادارے یو ایس جیولوجیکل سروے کے حوالے سے کہا ہے کہ زلزلہ شہر فیض آباد سے چھیاسٹھ کلومیٹر جنوب مشرق میں آیا۔

زلزلے کے جھٹکے کابل تک محسوس کئے گئے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے زلزلے سے دارالحکومت د ہلی بھی لرز اٹھا۔ مقبوضہ کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دہلی میٹرو ٹرین کی سروس کچھ دیر کے لئے معطل رہی۔ ابھی تک کہیں سے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارت میں زلزلے کے جھٹکے بھارتی وقت کیمطابق 1240منٹ پرمحسوس کیے گئے۔