Live Updates

وفاقی حکومت ہماری74 میگاواٹ تیارہائیڈل بجلی نہیں لے رہی،عمران خان

شہبازشریف نےچیلنج کیاتھا کہ ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدانہیں کی،یہ بجلی سسٹم شامل کرکےایک روپیہ فی یونٹ دی جاسکتی ہے،پہلی بارروس کی کمپنی خیبرپختونخواہ میں35ارب کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 جنوری 2018 15:04

وفاقی حکومت ہماری74 میگاواٹ تیارہائیڈل بجلی نہیں لے رہی،عمران خان
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 جنوری 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہماری74میگاواٹ تیارہائیڈل بجلی نہیں لے رہی،شہبازشریف نے چیلنج کیاتھا کہ ایک میگاواٹ بھی بجلی پیدانہیں کی،یہ بجلی سسٹم شامل کرکے ایک روپیہ فی یونٹ دی جاسکتی ہے،پہلی بار روس کی کمپنی خیبرپختونخواہ میں 35ارب کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

انہوں نے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اور صوبائی وزیرعاطف ودیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواہ حکومت نے روس کے ساتھ 35ارب روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبے کے معاہدے پردستخط کیے ہیں۔پہلی بار روس کی کمپنی خیبرپختونخواہ میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے چیلنج کیاتھا کہ صوبے میں بجلی پرکام نہیں ہورہاہے۔

(جاری ہے)

74میگاواٹ بجلی تیارہے جس کوسسٹم میں ڈال کرایک روپے فی یونٹ بجلی دی جاسکتی ہے۔لیکن وفاقی حکومت 74میگاواٹ بجلی نہیں لے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں 4ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبوں پرکام ہورہاہے۔بجلی منصوبوں کے ایم اویوزدستخط کیے ہوئے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف کوایک منٹ میں اجازت مل جاتی ہے ۔آپ کیلئے آسان کام ہے پہلے آپ کام شروع کردیتے ہیں ۔

یہ کس طرح کے پاکستانی ہیں جوکوئلہ، ایل این جی امپورٹ کررہے ہیں ملک کومقروض کررہے ہیں۔باہرسے ایل این جی اور کوئلہ امپورٹ کرنے سے کمیشن اور کرپشن ہوتی ہے۔ہائیڈل سے سستی بجلی بننی چاہیے وہ بنانہیں رہے ہیں۔حکومت نے ساہیوال میں کوئلے کاپاورپلانٹ بنادیاہے۔یہ کوئلے سے بجلی بنارہے ہیں جبکہ دنیا میں فیول اور کوئلے کے پاورپلانٹ بند ہورہے ہیں۔پاکستان مستقبل میں ماحولیاتی آلودگی سے بڑامسئلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پٹرولیم مصنوعات اوربجلی کی قیمتیں بڑھا رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات