تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں‘ اسلام میں بھی تعلیم کی اہمیت اور حصول پر زور دیا گیا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 31 جنوری 2018 14:20

تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں‘ اسلام میں بھی تعلیم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی31- جنوری۔2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کی 50 اضلاع تک توسیع کی خوشی ہے۔ وسیلہ تعلیم پروگرام کا اجراءحکومت کے تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہار ہے۔ تعلیم کے فروغ کے بغیر غربت کا خاتمہ ممکن نہیں۔بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ملک غربت کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

وسیلہ تعلیم پروگرام بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم دینے کے لئے ہے، ہم ناصرف تمام بچوں کو تعلیم بلکہ معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نادار اور مستحق طبقے کو بھی تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، پروگرام سے گریجویٹ پیدا کرنا ہمارا ہدف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی کردار ادا کرنا چاہیے، بچوں کی تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، کسی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں دیکھنا چاہتے، اسلام میں بھی تعلیم کی اہمیت اور حصول پر زور دیا گیا۔تقریب کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بہترین کارکردگی کے حامل طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :