یوم یکجہتی کشمیر:حکومت کا 5فروری کو عام تعطیل کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 31 جنوری 2018 14:20

یوم یکجہتی کشمیر:حکومت کا 5فروری کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی31- جنوری۔2018ء) حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

وزارتِ داخلہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کشمیر ڈے پر ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے جبکہ سرکاری سطح پر پروگرام بھی منعقد کیے جائینگے۔