شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 31 جنوری 2018 13:26

شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی31- جنوری۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی کی پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

جج شاہ رخ ارجمند نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شاہ محمود قریشی کی 8 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ شاہ محمود قریشی پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ، ایس ایس پی تشدد کیس سمیت چار مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ عدالت نے ملزم کو 9 فروری کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔ تحریک انصاف کے دیگر راہنما اسد عمر، شیریں مزاری ، شفقت محمود اور عارف علوی بھی 9 فروری کو عدالت میں پیش ہوں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ان چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔