ایبٹ آباد میں زلزلے سے خوفزدہ دو نوجوانوں نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 جنوری 2018 13:21

ایبٹ آباد میں زلزلے سے خوفزدہ دو نوجوانوں نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2018ء) : وفاقی ادارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کے بعد سے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، گھروں اور دفاتر میں موجود تمام لوگ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلے سے خوفزدہ ہو کر ایبٹ آباد کے رہائشی دو نوجوانوں نے دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی ۔ ایدھی ذرائع نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :