چیف جسٹس کے کیس کی سماعت کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے

سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی نشستوں پر بیٹھ جائیں زلزلے کے جھٹکے جلد ختم ہوجائیں گے‘چیف جسٹس کی وکلاء اور کمرہ عدالت میں موجود افراد کو ہدایت

بدھ 31 جنوری 2018 13:29

چیف جسٹس کے کیس کی سماعت کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 جنوری2018ء) سپریم کورٹ کی عمارت بھی زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی‘ چیف جسٹس جو اس وقت کیس کی سماعت کررہے تھے نے وکلاء اور کمرہ عدالت میں موجود افراد سے کہا کہ اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں زلزلے کے جھٹکے جلد ختم ہوجائیں گے۔ بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے اسلام آباد کی سپریم کورٹ میں بھی محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلوں کے باعث سپریم کورٹ کی کھڑکیاں اور دروازے بجنے لگے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اس وقت آئین کے آرٹیکل 62 سے متعلق کیس کی سماعت کررہے تھے۔چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں موجود وکلاء اور دیگر لوگوں سے کہا کہ اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں زلزلے کے جھٹکے جلد ختم ہوجائیں گے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے پارلیمنٹ کی عمارت بھی لرز اٹھی۔ عمارت میں موجود عملہ اور پارلیمنٹ کی کمیٹیوں کے ارکان عمارت سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔