Live Updates

سینیٹ الیکشن کےلیے پی ٹی آئی نے چوہدری محمد سرور کو اُمیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 جنوری 2018 13:08

سینیٹ الیکشن کےلیے پی ٹی آئی نے چوہدری محمد سرور کو اُمیدوار نامزد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے لیے چوہدری محمد سرور کو اُمیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیے چوہدری سرور کو اُمیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے چوہدری محمد سرور کو سینیٹ الیکشن میں نامزدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے جس پر انہوں نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور مبینہ طور پر پارٹی کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے چوہدری محمد سرور کے ناراض ہونے اور لندن روانہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے کہ چوہدری سرور کی سینیٹ الیکشن میں بطور اُمیدوار نامزدگی انہیں منانے کے لیے کی گئی ہو۔ تاہم چوہدری محمد سرور کے حتمی فیصلے کے بعد ہی پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے لیے اُمیدوار کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات