Live Updates

عمران خان کو چاہئیے کہ 21لاکھ روپے کا چیک خیبر پختونخوا حکومت کو بھیج دے،رؤف کلاسرا کا عمران خان کے خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 31 جنوری 2018 13:06

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 31جنوری 2018 ء ) عمران خان کو خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر 21لاکھ روپے کا چیک بھیج کر ایک اچھی مثال قائم کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں عمران خان کے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر مختلف جگہوں کے دورے کئے ہیں جس کا بل 21لاکھ روپے بنتا ہے تو کیا عمران خان کے لئے 21لاکھ روپے دینا کوئی بڑی بات ہے۔

عمران خان کو چاہئیے کہ 21لاکھ روپے کا چیک کاٹ کر خیبر پختونخوا حکومت کو بھیج دے۔الیکشن قریب اور عمران خان کے اس اقدام سے ایک اچھی مثال قائم ہو گی۔یاد رہے کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا تھا جس کا بل21لاکھ روپے بنا تھا جو خیبر پختونخوا حکومت نے کیا اگر یہی سفر عمران خان پرائیویٹ کاپٹرز میں کرتے تو ان کا کروڑوں روپے اخراجات بنتے۔ویڈیو دیکھیں :
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :