پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو نیب آفس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

ڈی جی نیب نے باہر سے ہی بات چیت مکمل کر کے عثمان ڈار کو گیٹ سے ہی واپس بھیج دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 جنوری 2018 13:03

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو نیب آفس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2018ء) : پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو نیب آفس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار خواجہ آصف سے متعلق چئیرمین نیب کو لکھے گئے خط کے بارے میں بات کرنا چاہتے تھے لیکن ڈی جی نیب ظاہر شاہ نے انہیں گیٹ سے ہی واپس بھیج دیا، ڈی جی نیب نے انہیں بتایا کہ خواجہ آصف کے خلاف آپ کا خط موصول ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف جلد از جلد کارروائی کا آغاز کیا جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر عثمان ڈار نے چئیرمین نیب کو مراسلہ جاری کیاتھا ۔ نیب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا کہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم میں ملوث ہے۔ خواجہ آصف نے منی لانڈنگ کے لیے اپنی اہلیہ کے فارن اکاﺅنٹس استعمال کیے ۔ لہٰذا ان کے خلاف نیب کارروائی کرے۔