یہ دوسری مرتبہ ہوا کہ میں روسٹرم پر آیا اور زلزلہ آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 جنوری 2018 12:53

یہ دوسری مرتبہ ہوا کہ میں روسٹرم پر آیا اور زلزلہ آ گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2018ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 62 ایف ون سے متعلق سماعت جاری تھی جب اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے وقت جہانگیر ترین کے وکیل دلائل دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب میں دلائل دینے کے لیے روسٹرم پر آیا اور زلزلہ آ گیا جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحمل رکھیں ، کچھ دیر میں آفٹر شاکس ختم ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :