بھارت میں آٹھ ماہ کی بچی سے جنسی زیادتی،

درندہ صفت ملزم گرفتار والدین کام پرگئے اوربچی کو ملزم کے حوالے کرگئے،واقعہ کے خلاف دہلی میں مظاہرے،کڑی سزاکا مطالبہ

بدھ 31 جنوری 2018 12:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ستائیس سالہ درندہ صفت نوجوان نے اپنی صرف آٹھ ماہ کی کزن کو شیطانی ہوس کا نشانہ بنایا ہے اور اس کی درندگی کے نتیجے میں یہ شیر خوار بچی انتہائی نگہداشت کے یونٹ ( آئی سی یو ) میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ اندوہ ناک واقعہ نئی دہلی کے علاقے شاکر بستی میں پیش آیا ،اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد انسانی حقوق کے کارکنان نے نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کیے اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

واقعے کے وقت بچی کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔وہ مزدوری پیشہ ہیں اور کام پر گئے ہوئے تھے۔اس دوران ملزم کی ماں بچی کی دیکھ بھال کررہی تھی۔جب یہ ملزم گھر میں آیا تو وہ بچی کو کھلانے اور لوری دینے کے بہانے ایک کمرے میں لے گیا اور اس سے مٴْنہ کالا کرنے لگا۔اس بدقسمت بچی کی ماں جب رات کو محلے میں کام کاج کے بعد گھر لوٹی تو اس نے اپنی بیٹی کو بستر پر خون میں لت پت پایا اور وہ درد سے کراہ رہی تھی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہ بھی اسی عمارت میں رہ رہا تھا جہاں متاثرہ بچی کا خاندان قیام پذیر ہے۔

متعلقہ عنوان :