لاہور ہائی کورٹ میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست پر سماعت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 31 جنوری 2018 11:49

لاہور ہائی کورٹ میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست پر سماعت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی31- جنوری۔2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی راہنماڈاکٹر یاسمین راشد کی حلقہ این اے 120 میں 29 ہزار جعلی ووٹوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔نادرا کے وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جبکہ عدالت کے روبرو کلثوم نواز کے وکیل نے پیش ہو کر جواب کے لیے مہلت طلب کی،جس پر جسٹس امین الدین خان نے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران عدالت نے این اے 120میں ناکام ہونے والے دوسرے امیدواروں کو بھی طلب کرلیا، عدالت کا حلقہ کے دیگر ناکام امیدواروں کو عدالتی نوٹس سے آگاہ کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہارات دینے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی امیدوار کلثوم نواز کا تعلق حکمران جماعت سے ہے ،کلثوم نوازسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ ہیں،کلثوم نواز شریف کو جتوانے کے لیے تمام سرکاری مشینری اور وسائل کا استعمال کیا گیا،کلثوم نواز کو جتوانے کے لیے 29 ہزار جعلی ووٹ بنوائے گئے،ان ووٹوں کا اندراج بھی نہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو ان جعلی ووٹوں کو تسلم کیا مگرکینسل نہیں کیا گیا۔اگر ان جعلی ووٹوں کو کینسل کیا جاتا تو الیکشن نتائج کچھ اور ہوتے۔عدالت اس کا نوٹس لے اور ان جعلی ووٹوں کو کینسل کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :