دوسروں پر بہتان لگانے والوں کو اپنی کوتاہیاں تسلیم کرنا چاہیے-خواجہ سعد رفیق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 31 جنوری 2018 11:48

دوسروں پر بہتان لگانے والوں کو اپنی کوتاہیاں تسلیم کرنا چاہیے-خواجہ ..
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی31- جنوری۔2018ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ دوسروں پر بہتان لگانے والوں کو اپنی کوتاہیاں تسلیم کرنا چاہیے خیبرپختونخوا جل رہا ہے اور عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کا خیبرپختونخوا سے رشتہ محض سرکاری وسائل کے بے محابا استعمال تک محیط ہے، کے پی جل رہا ہے لیکن عمران خان جھوٹ کی بانسری بجارہے ہیں جب کہ کے پی پولیس کی نا اہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر تحریک انصاف گونگی کیوں ہوگئی ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ مشعال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی صوبائی حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں، دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی جب کہ دوسروں کو عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔

متعلقہ عنوان :