مسلم لیگ (ن) کا جاوید ہاشمی کو سینٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ

بدھ 31 جنوری 2018 10:24

مسلم لیگ (ن) کا جاوید ہاشمی کو سینٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31جنوری2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر آنے والے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینٹ کے انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کو سینٹ کی جنرل سیٹ کے لئے امیدوار بنایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ  2012ء میں موجودہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سینیٹر بنے تھے اور پھر مئی 2015ء میں گورنر پنجاب بنائے جانے سے یہ نشست خالی ہوئی تھی۔ جس پر سعود مجید کو مئی 2015ء میں سینٹ کیلئے منتخب کروایا گیا۔ رفیق رجوانہ گورنر پنجاب ہونے کی وجہ سے سینٹ اور قومی اسمبلی کی کسی بھی سیٹ کیلئے اسی وقت امیدوار بن سکیں گے جب وہ گورنر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد دو سال کی مدت گزار لیں گے۔