عدالت میں انگریزی نہ بولنے پر جج نے پروفیسر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا
امین اکبر منگل 30 جنوری 2018 23:54
ہوائی کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے کمرہ عدالت میں اس وقت ہلچل مچا دی جب جج نے اس سے انگریزی میں جواب دینے کا کہا اور اس نے انکار کر دیا اور ہواوین مترجم کا مطالبہ کیا۔
سیموئیل کلیکوا کو کائیو موئیےکو 2017 میں آتش فشاں کے دہانے پر شمسی ٹیلی اسکوپ کی تعمیر کے خلاف احتجاج میں حصہ لینے پر مقدمہ کا سامنا تھا۔اسی کیس کے سلسلے میں عدالت میں پیشی کے موقع پر جب جج نے سیموئیل سے اس کی شناخت جاننا چاہی تو اس نے انگریزی جواب دینے سے انکار کر دیا۔
(جاری ہے)
اس پر جج نے عدالت میں موجود پروفیسر کےلیے بینچ وارنٹ جاری کر دئیے۔
پروفیسر نے کمرہ عدالت سے باہر موجود صحافیوں اور اپنے حامی افراد کو بتایا کہ وہ اس کیس کے سلسلے میں کئی مرتبہ اسی جج کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔ اس لیے مسئلہ ان کی شناخت کا نہیں تھا بلکہ جج کو ان کا ہواوین زبان میں بات کرنا پسند نہیں تھا۔ ترجمان کے لیے ان کی درخواست کو بھی وکیل صفائی نے یہ کہہ کر رد کر دیا کہ یہ ایک غیر ضروری خرچہ ہے۔ قانون میں ان افراد کے لیے ترجمان دستیاب کرنے کی گنجائش موجود نہیں ہے جو انگریزی زبان سے واقفیت رکھنے کے باوجود کمرہ عدالت میں ہواوین زبان بولنے کو ترجیح دیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.