فیس بک پر شادی کے اشتہار کا مذاق میں جواب دینے والی خاتون کی شادی ایک ہفتے بعد اشتہار دینے والے ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 30 جنوری 2018 23:54

فیس بک پر شادی کے اشتہار کا مذاق میں جواب دینے والی  خاتون کی شادی ایک ..

ایک میک اپ آرٹسٹ صوفی ایجوما نے فیس بک پر شادی کا اشتہار دیکھا تو اس کی حس مزاح پھڑک اٹھی اور اس نے مذاق کے طور پر پوسٹ پر کمنٹ کر ڈالا۔ لیکن شاید اس نے سوشل میڈیا کے اثرات کا غلط اندازہ لگایا تھا۔ کیونکہ صرف ہفتہ بھر کے بعد ہی اشتہار دینے والے شخص سے اس کی شادی ہوگئی۔
نیا سال شروع ہونے سے ایک دن پہلے نائجیریا میں فرنیچر بنانے والے شخص چیڈیما امیڈو نے اپنی شادی کے لیے اپنے دوستوں کو کہنے یا کسی ڈیٹنگ ویب سائٹ پر جانے کے بجائے فیس بک پر اشتہار دیا کہ خواتین میں سے جو بھی ان سے شادی کرنے پر راضی ہوں وہ اس پوسٹ پر کمنٹ کریں۔

اشتہار کے الفاظ بہت دلچسپ تھے۔
پوسٹ میں لکھا تھا کہ اب میں  بڑا ہو گیا ہوں اور قبول ہے  کہنے کے لیے تیار ہوں۔ میں ٹائم ضائع نہیں کر رہا ۔

(جاری ہے)

اپنی درخواستیں بھیجیں، ان میں سب سے زیادہ قابل سے میں 6 جنوری 2018 کو شادی کروں گا۔ درخواست 31 دسمبر 2017 رات 12 بجے کے بعد نہیں لی جائیں گی۔میں اس بارے میں سنجیدہ ہوں، اور پھر نہ کہیے  گا کہ آپ نے اشتہار نہیں دیکھا۔

گڈ لک
امیڈو کو اس پوسٹ پر کچھ جوابات موصول ہوئے لیکن اس کی توجہ صوفی ایجوما کے کمنٹ نے کھینچ لی، صوفی سے اس کی واقفیت بس واجبی سی تھی۔ صوفی ایجوما ایک دوست کے گھر کام کر رہی تھی جب اس نے یہ پوسٹ دیکھی تو مذاق کے طور پر کمنٹ داغ دیا،
مجھے دلچسپی ہے، مجھے  ڈائریکٹ میسج کرو۔ ۔۔lols۔
ایجوما نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ وہ قطعاً نہیں جانتی تھی کہ پوسٹ کرنے والا شخص اس بارے میں واقعی سنجیدہ ہے۔

امیڈو نے اس سے فیس بک میسنجر پر بات چیت کرنا شروع کر دی۔ دو دن بعد امیڈو 500 کلو میٹر (300 میل) کا فاصلہ طے کر کے اسے ملنے کے لیے شمالی شہر ابوجا پہنچ گیا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا۔ اور پھر ایک دوسرے کے خاندان کی باہمی رضامندی سے بالآخر 6 جنوری 2018 کو وہ میاں بیوی کے رشتے میں بندھ گئے۔

متعلقہ عنوان :