کہیں نہیں بھاگا، الحمد للہ پاکستان میں موجودہوں ،رائو انوار کا روپوشی کے بعد پہلا رابطہ

اسلام آباد میں جس گھر پرچھاپاماراوہ25سال پہلیفروخت کرچکا ،شناختی کارڈپرگھرکاایڈریس سیکیورٹی وجوہات پرتبدیل نہیں کرایا،سابق ایس ایس پی ملیر کوئی کہتا ہے میں بلاول ہائوس میں ہوں یہ درست نہیں ، کوئی کہتا ہے کہ میں ملک ریاض کے ہیلی کاپٹر میں فرار ہو ا ، بلا وجہ باتیں کی جا رہیں ہیں،میریآصف زرداری سے کوئی ایسے مراسم نہیں ہیں، گفتگو

منگل 30 جنوری 2018 23:40

کہیں نہیں بھاگا، الحمد للہ پاکستان میں موجودہوں ،رائو انوار کا روپوشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے کہا ہے کہ الحمد للہ پاکستان میں موجودہوں ، کہیں نہیں بھاگا، موجودہ حالات میں پیش ہونا بہتر نہیں ہو گا، اسلام آباد میں جس گھر پرچھاپاماراوہ25سال پہلے فروخت کرچکے،شناختی کارڈپرگھرکاایڈریس سیکیورٹی وجوہات پرتبدیل نہیں کرایا، وہ گھر اب ہمارا نہیں کسی اور کا ہے اس پر پوسٹر لگا کر آگئے ہیں،کوئی کہتا ہے میں بلاول ہائوس میں ہوں یہ درست نہیں ، کوئی کہتا ہے کہ میں ملک ریاض کے ہیلی کاپٹر میں فرار ہو ا ، بلا وجہ باتیں کی جا رہیں ہیں،میریآصف زرداری سے کوئی ایسے مراسم نہیں ہیں۔

منگل کے روز سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوارنے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں ہی ہوں کہیں نہیں بھاگا،کوئی کہتاہے میں بلاول ہاؤس میں ہوں یہ بھی غلط ہے،میرے آصف زرداری سے کوئی ایسے مراسم نہیں ہیں،1995کے آپریشن میں اچھاکام کیااس لیے زرداری عزت کرتے ہیں،آصف زرداری نے کبھی مجھے کوئی غلط کام نہیں کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد والی رہائش گاہ میری نہیں ہے عرصہ ہوا بیچ چکا ہوں ، میری رہائش تو ایف ٹوجیکسن پولیس لائن میں تھی،آپریشن کے دوران بہادرعلی کے قتل کے بعد اسلام آباد میں گھرخریدا،فاروق دادا کو مارنے پر جو انعامی رقم ملی اس سے گھر خریدا تھا،وہ گھر اب ہمارا نہیں کسی اور کا ہے اس پر پوسٹر لگا کر آگئے ہیں،موجودہ حالات میں پیش نہیں ہو سکتا۔