رانا ثنائ اللہ کے ختم نبوت اور قادیانی فرقے پر نجی ٹی وی پر دیے گئے بیان دینے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی ایک ہفتے کے اندر صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ سے قادیانیوں کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان کی تحقیقات کرے گی چھ علماء سمیت زعیم قادری ، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان شامل،قائم کی گئی کمیٹی رانا ثنائ اللہ سے ویڈیو یا تحریری بیان لے گی

منگل 30 جنوری 2018 23:40

رانا ثنائ  اللہ کے ختم نبوت اور قادیانی فرقے پر نجی ٹی وی پر دیے گئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) رانا ثنائ اللہ کے ختم نبوت اور قادیانی فرقے پر نجی ٹی وی پر دیے گئے بیان دینے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ سے قادیانیوں کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی میں چھ علمائ سیمت زعیم قادری اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان شامل ہیں۔

قائم کی گئی کمیٹی رانا ثنائ اللہ سے ویڈیو یا تحریری بیان لے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ختم نبوت کانفرنس میں پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کو شریعہ قانون کے نفاذ کے لیے 7 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔اس کانفرنس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ، سنی اتحاد کونسل، سنی تحریل اور دیگر اتحادی جماعتوں نے بھی شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے کا حقیقتاً آغاز رانا ثنائ اللہ کے مطالبے سے شروع ہوا تھا جن پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے قادیانی فرقے کے حوالے سے متنازع بیانات دیے ہیں۔

شہباز شریف نے پیر حمید الدین سیالوی کی وزیر قانون پنجاب کے خلاف شکایت پر 5 رکنی کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کمیٹی تجویز دے گی کہ رانا ثنائ اللہ کو سیالوی سے اپنے ریمارکس پر معافی مانگنی چاہیے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کو سیال شریف کا دورہ کرتے ہوئے معاملے پر اپنا موقف کی وضاحت کرنے کے حوالے سے بھی کمیٹی اپنی تجویز پیش کرے گی۔

گزشتہ روز پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے حکومت گرانے کا اعلان واپس لیے جانے کے چند روز بعد ہی پنجاب اسمبلی میں مذہبی رہنما کی حمایت میں استعفے جمع کرانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قانون سازوں نے اپنے استعفے واپس لے لیے۔استعفیٰ واپس لینے والے 4 رکن صوبائی اسمبلی میں مولانا رحمت اللہ، خان محمد بلوچ، پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے رضا نصراللہ شامل ہیں۔

نظام الدین سیالوی نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ختم نبوت کے حوالے سے ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق رانا ثنائ اللہ کے ختم نبوت اور قادیانی فرقے پر نجی ٹی وی پر دیے گئے بیان دینے کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قائم کمیٹی میں چھ علمائ سیمت زعیم قادری اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان شامل ہیں۔

قائم کی گئی کمیٹی رانا ثنائ اللہ سے ویڈیو یا تحریری بیان لے گی۔خیال رہے کہ سیال شریف مزار کے پیر حمید الدین سیالوی نے اس معاملے پر رانا ثنائ اللہ سے استعفیٰ مانگ رکھا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور پیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے نظام الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ’اگر رانا ثنائ اللہ کمیٹی کو اپنے بیان کے حوالے سے مطمئن نہ کرسکے تو استعفے کی شرط رکھی ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی جو فیصلہ کر ے گی ہمیں قبول ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنائ اللہ کے استعفے والے بیان پر اب بھی قائم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو ملک کے ہر کونے ہر سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔