سعودی عرب میں اسلام کے ابتدائی زمانے کی مسجد جواثا برآمد

مسجد صدیوں ریت میں دبی رہی، مسجد جواثا کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 30 جنوری 2018 23:22

سعودی عرب میں اسلام کے ابتدائی زمانے کی مسجد جواثا برآمد
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):سعودی عرب میں اسلام کے ابتدائی زمانے کی مسجد جواثا برآمد ہو گئی۔مسجد جواثا میں اسلام کا دوسرا جمعہ پڑھایا گیا تھا۔مسجد صدیوں ریت میں دبی رہی، مسجد جواثا کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اسلام کے ابتدائی زمانے کی مسجد جواثا برآمد ہو گئی۔مسجد جواثا الاحصا کے گاوں کلابیہ سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

کچھ مورخین کے مطابق مسجد جواثا میں اسلام کی تاریخ کا دوسرا جمعہ پڑھایا گیا۔مسجد صدیوں ریت میں دبی رہی تھی۔مسجد کی برآمد کے بعد سعودی عرب نے اس کی تزئین و آرائش کا بیڑہ اٹھایا۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق مسجد جواثا کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا۔مسجد کی افتتاحی تقریب میں شہزادہ سعود بن نائف نے شرکت کی۔مسجد کے کھلنے کے بعد عوام نے کثیر تعداد میں مسجد کی زیارت کی۔
سعودی عرب میں اسلام کے ابتدائی زمانے کی مسجد جواثا برآمد