Live Updates

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کو قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں طلب کرنے کاایجنڈا تیار کرلیا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے واجد ضیاء نے جے آئی ٹی کے سربراہ کے طور پر مجھ پر گھٹیا الزامات لگائے جس سے میرا استحقا مجروح ہوا ہے اس لئے انہیں2 فروری کو استحقاق کمیٹی کے روبرو طلب کیا جائے صفدر نیب کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے ان کو سسیلین مافیا کہا گیا واجد ضیا ء اور ان کی ٹیم کی وجہ سے آج شریف خاندان سڑکوں پر مارا مارا پڑھ رہا ہے، رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار

منگل 30 جنوری 2018 23:20

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کو قومی اسمبلی کی استحقاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کی قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی میں طلب کرنے کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے ۔ کیپٹن صفدر کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ واجد ضیاء نے جے آئی ٹی کے سربراہ کے طور پر مجھ پر گھٹیا الزامات لگائے جس سے میرا استحقا مجروح ہوا ہے اس لئے انہیں2 فروری کو استحقاق کمیٹی کے روبرو طلب کیا جائے۔

واجد ضیاء کی متوقع طلبی کے حوالے سے جسٹس (ر) شاہ خاور نے کہا ہے کہ یہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے واجد ضیاء کو چاہئے کہ وہ چیئرمین نیب کو درخواست کریں کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اس کے علاوہ سپریم کورٹ کورٹس معاملے میں از خود بھی جے آئی ٹی کے تینوں ممبران کی سیکورٹی اور عزت نفس کا خیال رکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

شاہ خاور نے کہا کہ اگر واجد ضیاء کو طلب کیا گیا تو اسکا منفی اثر بھی ہوسکتا ہے اور نیب عدالت کیپٹن(ر) صفدر کی ضمانت بھی منسوخ کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو چاہیے کہ وہ ایجنڈے اسکو نکل دیں شاہ خاور کا کہنا تھا کہ واجد ضیاء کیلئے سول سوسائٹی ضرور آگے آئے گی کیونکہ واجد ضیاء اور انکے ساتھیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر جرأتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحقیقات کیں۔ واضح رہے کہ واجد ضیاء نے تحقیقات کے بعد انکشاف کیا تھا کہ کیپٹن(ر) صفدر 15 سو ریال ماہانہ اپنے سسرال سے لیتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اس حوالے سے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نیب کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے ان کو سسیلین مافیا کہا گیا واجد ضیا ء اور ان کی ٹیم کی وجہ سے آج شریف خاندان سڑکوں پر مارا مارا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ واجد ضیا اور دوسری ٹیم کیلئے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات