مری کی تعمیر ترقی کیلئے دن رات کام ہورہا ہے،کرنل (ر) انوار عباسی

منگل 30 جنوری 2018 23:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) مری کی تعمیر ترقی کیلئے دن رات کام ہورہا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنا میر ی اولین ترجیح ہے، میرے دروازے عوام کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کرنل (ر) انوار عباسی نے ممبر وزیر اعظم انسپکشن کمیشن بننے کے بعد یونین کونسل سہربگلہ ہوکڑی کیری کے عوام کی طرف سے دئیے گئے ایک شانداراستقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو اعتماد ان پر کیا گیا ہے وہ اس پر ہرصورت پورا اترینگے وہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کوحل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے ادا کرینگے ،استقبالیہ سے قاری افراز عباسی، کونسلرحاجی گل نوا زعباسی،امتیاز عباسی،وسیم عباسی ،صوفی مکھن عباسی،رسالت عباسی ،طارق عباسی،اسحاق عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) انوار عباسی کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کی تعمیر وترقی اور عوم کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے استقبالیہ میں نمبردار خوشبہار عباسی،حافظ محسن عباسی،حاجی حنیف ،ظہور عباسی،شوکت عباسی ،خضر حیات عباسی،ارشد عباسی اوردوردراز سے آئے ہوئے لوگوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اور کرنل (ر) انوار عباسی کی آمد پر انکا شاندار استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :