مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل حسن قرأت،طلباء میں انعامات تقسیم

منگل 30 جنوری 2018 23:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی لاریب کتاب ہے جو راہ نجات ذریعہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کو پڑھا، سمجھا اور اس پر عمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین قاری سیف اللہ سیفی نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ محفل حسن قرأت کے اختتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔

اس محفل میں تحصیل مری کے دس سے زائد دینی مدارس کے طلباء نے شرکت کی اور انتہائی خوبصورتی سے اپنی اپنی تلاوت سنائی ان میں حیدر علی ، یاسر امین دارالعلوم عباسیہ جی پی او چوک مری، محمد علی، محمد آکاش دارالعلومیہ ہالی ڈے ہومز،انس، محمد عمر تعلیم القرآن جاوا،محمد معاذ، عبدالوہاب معارف القرآن جھیکا گلی، محمد حسن، محمد ارمان، رضاء المصطفیٰ ، حنظلہ زاہد، عبیداللہ دارالعلوم لوئر مال مری، عمیر،عمار طفیل دارالعلوم عربیہ اسلامیہ سنی بنک مری،عثمان کشمیری ، محمد عمران جامع فاروق اعظمؓ بس اسٹینڈ مری، شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں مری کے دینی مدارس کے طلباء، اساتذہ اور مقامی لوگوں نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ مری آرٹس کونسل کے اکائونٹ آفیسر محمد اشرف اور ایڈمن آفیسر سردار سرفراز خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :