مری میں پیر اورمنگل کی شب کو بارش اور ہلکی برف باری کا سلسلہ بدھ کی صبح کو ختم ہوگیا

منگل 30 جنوری 2018 23:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) ملکہ کوہسار مری میں پیر اورمنگل کی شب کو بارش اور ہلکی برف باری کا سلسلہ بدھ کی صبح کو ختم ہوگیا اور سورج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہوا۔

(جاری ہے)

مری میں اس دوران انتہائی محدودبرف باری ہوئی جو زمین پر اپنا وجود قائم نہ رکھ سکی تاہم اس بارش اور برف نے طویل خشک سالی کا خاتمہ کیاجو لوگوں میں مختلف بیماریوں سے بچائو کا باعث بنی۔ ایسے میں جب مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں وہاں گرمائی سیزن میں پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ مری میں اکثر قدرتی چشمے بھی خشک ہوچکے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ فروری میں برف باری ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :