مری میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،ختم کرنے کا مطالبہ

منگل 30 جنوری 2018 23:10

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) ملکہ کوہسار مری میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے اعلان کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ملک بھر سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کااعلان کررکھا تو مری میں تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا محکمہ واپڈا کے پاس کوئی بھی جواز نہیں ہے۔ عوامی حلقوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر آئیسکو حکام کے مطابق مری میں ضروری مرمت کے سلسلے میں 31جنوری کو بھی دن نو نطے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رکھے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :