سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار منظر عام پر آگئے

الحمد للہ پاکستان میں موجود ہوں،موجودہ حالات میں پیش نہیں ہو سکتا ، راو انوار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 30 جنوری 2018 23:05

سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار منظر عام پر آگئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار منظر عام پر آگئے۔راو انوار کا کہنا ہے کہ الحمد للہ پاکستان میں موجود ہوں،موجودہ حالات میں پیش نہیں ہو سکتا۔تفصیلات کے مطابق قیب اللہ کیس میں مفرور سابقہ ایس ایس پی راؤ انوار کو پکڑنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ۔راو انوار کو پکڑنے کے لیے حساس اداروں کی مدد مانگ لی گئی ۔

(جاری ہے)

ایسے حالات میں راو انوار اچانک منظر عام پر آ گئے ۔نجی ٹی سی سے بات چیت کرتے ہوئے راو انوار کا کہنا تھا کہ الحمد للہ پاکستان میں موجود ہوں،موجودہ حالات میں پیش نہیں ہو سکتا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جس گھر پر چھاپہ مارا گیا وہ بہت پہلے ہی فروخت کر چکا ہوں۔یاد رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں مفرور راو انوار کی تلاش پاکستانی اداروں کے لیے سر درد بن چکی ہے اور وہ تا حال راو انوار کو ٹریس کرنے میں ناکام ہیں۔