انوکھی شادی کی تقریب

محبت کرنے والے جوڑے نے باتھ روم میں شادی کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 30 جنوری 2018 22:47

انوکھی شادی کی تقریب
واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):امریکہ میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔محبت کرنے والے جوڑے نے باتھ روم میں شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق ہر انسان اپنی شادی کو یادگار سے یادگار تر بنانے کے لیے کوشاں رہتا ہے اور اپنی شادی کے لیے اچھی سے اچھی جگہ کا انتخاب کرتا ہے تا کہ وہ زندگی کے ان حسین لمحات کو مزید خوبصورت بنا سکے لیکن کچھ لوگ تو ایسی ایسی انوکھی حرکت کر ڈالتے ہیں تو سننے اور دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک شادی امریکی ریاست نیو جرسی میں انجام پائی جہاں محبت کرنے والے جوڑے نے باتھ روم میں شادی کر لی۔ میڈیا کے مطابق برین اور ماریہ سولز ایک دوسرے سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں اور دونوں کی خواہش تھی کہ اہل خانہ کی رضا مندی کے بعد وہ لوگ ازدواجی بندھن میں بند جائیں۔

(جاری ہے)

  جوڑے نے اپنے اپنے گھر والوں کو منانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر دونوں کو ناکامی کا سامنا ہی رہا جس کے بعد انہوں نے کورٹ میرج کرنے کا فیصلہ کیا۔

دونوں کے اہل خانہ کو خفیہ طریقے سے شادی کرنے کی خبر مل گئی جس کے بعد وہ عین کورٹ میرج کے وقت کمرہ عدالت میں پہنچ گئے اور شدید ہنگامہ کھڑا کردیا۔ مار پٹائی شروع ہونے کے بعد جج کے دفتر میں موجود عملے نے لڑکی اور لڑکے کو مشورہ دیا کہ وہ باتھ روم میں شادی کرلیں تاکہ انہیں قانونی طور پر کوئی کچھ نہ کہہ سکے۔جج کے باتھ روم میں ہونے والی شادی کی ویڈیو بھی بنائی گئی جسے انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا ۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔