Live Updates

سرگودھا،کٹ پتلی وزیراعظم بھی نا اہل وزیراعظم کی زبان بول رہا ہے،عمران خان

نواز شریف اور مریم نواز جس طرح کی زبان عدالتوںاور افواج پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیںاگر کوئی عام شخص یہ زبان استعمال کرے تو اسے فوراًگرفتار کر لیا جاتا پٹرول کی قمیتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے،تحریک انصاف سینٹ الیکشن کی مکمل تیاری کر رہی ہے،چیئر مین پی ٹی آئی کی گفتگو

منگل 30 جنوری 2018 22:51

سرگودھا،کٹ پتلی وزیراعظم بھی نا اہل وزیراعظم کی زبان بول رہا ہے،عمران ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) نواز شریف اور مریم نواز جس طرح کی زبان عدالتوںاور افواج پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیںاگر کوئی عام شخص یہ زبان استعمال کرے تو اسے فوراًگرفتار کر لیا جاتا ،کٹ پتلی وزیراعظم بھی نا اہل وزیراعظم کی زبان بول رہا ہے،پٹرول کی قمیتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے،تحریک انصاف سینٹ الیکشن کی مکمل تیاری کر رہی ہے،حلقہ پی پی 30 کے ضمنی انتخا ب کے لئے رائو ساجد پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان نے سرگودھاکے علاقہ مٹیلہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف ، پرویز رشید لوٹمار کرکے بیرون ملک غائب ہیں ان کو بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہونا ہو گا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پتلی وزیرا عظم ہے جو کھاتا پیتا ، بولتا بھی نااہل نواز شریف سے پوچھ کر ہے اپنی مرضی سے عوام کو لوٹنے کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کیا جا رہاہے انہوں نے سینٹ الیکشن کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینٹ کے الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مشاورت کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ صحافی اپنا کام پوری دیانتداری سے کرتے ہیںلیکن بعض اوقات ڈاکٹر شاہد مسعود کے ساتھ جیسے ہوئے ایسے بھی ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون شہدا کے لیے تمام جماعتیں جمع ہوئیں اس کو فلاپ شو نہیں کہا جا سکتا کہ موجودہ حکمرانوں کی بے حسی ، بدیانتی کا شو تھاانہوں نے کہا کہ پی پی 30میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے رائو ساجد ہمارے امیدوار ہیں ضلع بھر کی تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن متحدہ طو ر پر اس ضمنی الیکشن میں انہیں کامیاب کرانے کے لیے کوشش کریں ۔

(جاری ہے)

تقریب میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو میلہ ہائو س میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تاہم چند رہنمائوں کی نشاندہی پر انہیں پچھلے دروازے سے اندر لیجایا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 30 کے ضمنی الیکشن میںرائو ساجد کو امیدوار نامزد کیا ہے جو ضمنی الیکشن میں پی ٹی آ ئی کی نمائندگی کریں گے،
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات