اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس؛ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو کل عدالت طلب کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 30 جنوری 2018 22:35

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس؛ جے آئی ٹی سربراہ واجد ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26جنوری 2018ء ):اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس؛ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو کل عدالت طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جس میں عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کو کل طلب کر لیا۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت سے کہا کہ ایک دو دن کا وقت دیں پھر بیان قلمبند کرا دیں گے، جس پر عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کل واجد ضیاء اور تفتیشی افسر کو پیش کریں۔واجد ضیا کی طلبی کے بعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔