زینب کے قاتل عمران کی جانب سے خود کشی کی کوشش کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 30 جنوری 2018 22:25

زینب کے قاتل عمران کی جانب سے خود کشی کی کوشش کیے جانے کا انکشاف
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری 2018ء) زینب کے قاتل عمران کی جانب سے خود کشی کی کوشش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی زینب کے قاتل عمران علی کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے۔ معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کی جانب سے اپنے تازہ ترین کالم میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زینب کے قاتل عمران نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

جاوید چوہدری بتاتے ہیں کہ عمران کو جب پہلی مرتبہ گرفتار کرکے اس کا ڈی این اے نمونہ لیا گیا تھا تو اسے یقین ہوگیا تھا کہ اب وہ بچنے والا نہیں۔ ڈی این اے نمونہ حاصل کرنے کے بعد پولیس نے عمران کو رہا کر دیا تھا۔ رہا ہونے کے بعد عمران نے گھر جا کر نیند کی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم اس کے اہل خانہ نے ملزم کو بروقت ہسپتال لے جا کر اسے مرنے سے بچا لیا تھا۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ زینب کے ماموں عمران پر اس دوران نظر رکھے ہوئے تھے۔ عمران نے جب خود کشی کی کوشش کی اور اس سے متعلق جب زینب کے ماموں کو علم ہو تو انہیں یقین ہوگیا کہ ان کی بھانجی کا اصل قاتل عمران ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :