ڈیرہ مرادجمالی کے قریب ڈمبولی کے مقام پر بولان میل ایکسپریس پر دھماکے کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی

دھماکے کے باعث ریل گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں دھماکے کی جگہ پانچ فٹ گڑھا پڑگیا جبکہ ریلوے ٹریک کے 4فٹ حصے کو بھی نقصان پہنچا پولیس اورایف سی کی بھاری نفری نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لیکرتحقیقات شروع کردیں زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ میرسرفرازبگٹی کی واقعے کی مذمت دہشت گردی کے اس واقعہ کے پیچھے کارفرما عناصر کو کیفرکردارتک پہنچایاجائیگا،میر عبدالقدوس بزنجو

منگل 30 جنوری 2018 22:48

ڈیرہ مرادجمالی کے قریب ڈمبولی کے مقام پر بولان میل ایکسپریس پر دھماکے ..
ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب ڈمبولی کے مقام پر بولان میل ایکسپریس پر دھماکے کے نتیجے میں ایک مسافر زخمی ہوگیاہے دھماکے کے باعث ریل گاڑی کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں اوردھماکے کی جگہ پانچ فٹ گڑھا پڑگیا جبکہ ریلوے ٹریک کے 4فٹ حصے کو بھی نقصان پہنچاہے دھماکے کے بعدمتاثرہ ٹرین کے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیاٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی پولیس اورایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ میرسرفرازبگٹی نے ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے اس واقعہ کے پیچھے کارفرما عناصر کو کیفرکردارتک پہنچایاجائیگا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی پولیس نذیراحمد کرد کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے منگولی کے قریب تخریب کے ذریعے ریلوے ٹریک پر بارودی مواد کے ذریعے روزدھاردھماکہ کیا دھماکے کے باعث چارفٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچادھماکہ اس وقت کیا گیا جب کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل گزررہی تھی دھماکے سے ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں جیکب آباد سے تعلق رکھنے والاہندوتاجرساگرولد پپو مل شدید زخمی ہوگیاجنہیں سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی منتقل کردیا گیا تاہم پولیس اورایف سی کی بھاری نفری نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لیکرتحقیقات شروع کردی ہیں دھماکے کے سبب ٹرین کے مسافروں میں شدید خوف وحراس پھیل گیااورٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کوریسکیواورٹریک کی بحالی کیلئے سبی اورروہڑی سے امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں ڈی آئی جی نذیراحمد کرد ایف سی کرنل ہمایوں اسلم اورایس ایس پی میرحسین احمدلہڑی نے متاثرہ ٹرین کا دوہ کیا اورحالات کا جائزہ لیا۔

دریںاثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے بولان میل پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسافر ٹرین پر حملہ بزدلانہ عمل ہے بے گناہ مسافروں پر بم دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔