پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنے کی صلاحیتوں میں مضمر ہے، رانا تنویر حسین

منگل 30 جنوری 2018 22:45

پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنے کی صلاحیتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنے کی صلاحیتوں میں مضمر ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ٹیکنوپارکس سے متعلق تین روزہ عالمی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ورکشاپ کا انعقاد سائنس و ٹیکنالوجی پارکس سے متعلق انٹر اسلامک نیٹ ورک ایران،سائنس و ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق او آئی سی کی وزارت کمیٹی،ایکو سائنس فاونڈیشن،اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور وزرارت سائنس وٹیکنالوجی کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ گیمبیا، نائیجیریا، سوڈان، ملائشیاء، انڈونیشیا، ایران، تیونیسیا اور فلسطین سمیت 8اسلامی ملکوں کے بین الاقوامی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ماہرین ترقی پزیر ملکوں کے تناظر میں ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور انتظام کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرینگے۔ریکٹر سی آئی آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے خطاب میں آگاہ کیا کہ سی آئی آئی ٹی کا شمار ٹاپ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور اور ہماری یونیورسٹی اپنے طالب علموں کو موقع پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے کہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔صدر ای سی او سائنس فائونڈیشن ڈاکٹر منظور ایچ سومرو نے سائنس پارکس قائم کرنے کے آئیڈیا کی حوصلہ افزائی کی۔افتتاحی تقریب سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر شوکت حمید خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :