وزیراعلیٰ سندھ سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

منگل 30 جنوری 2018 22:44

وزیراعلیٰ سندھ سے فرانس کے سفیر کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے منگل کے روز وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فرانس کے قونصل جنرل فرینکوئسنے اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ہیں اور سندھ حکومت سیاحتی مقامات کو ترقی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :