آرمی چیف کی مدینہ منورہ میں حاضری،باب جبرائیل میں نماز عشاء ادا کی

مسجد نبوی میں موجود پاکستانی آرمی چیف کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر خوش ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 30 جنوری 2018 22:10

آرمی چیف کی مدینہ منورہ میں حاضری،باب جبرائیل میں نماز عشاء ادا کی
مدینہ منورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 30جنوری 2018ء ):آرمی چیف کی مدینہ منورہ میں حاضری،باب جبرائیل میں نماز عشاء ادا کی۔مسجد نبوی میں موجود پاکستانی آرمی چیف کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر خوش ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور باب جبرائیل پر نماز عشا ادا کی ۔اس موقع پر مسجد نبوی میں موجود پاکستانی آرمی چیف کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش ہوئے اور آرمی چیف بھی عوام میں گھل مل گئے۔عوام کی جانب سے آرمی چیف کے لیے دارزی عمر اور صحت کی دعائیں بھی کی گئیں۔