کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے کے بعد بازیاب ہو جانے والے سوشل میڈیا بلاگرز کی جانب قصور کی ننھی زینب کے والد سے متعلق انتہائی توہین آمیز الفاظ کا استعمال، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید

muhammad ali محمد علی منگل 30 جنوری 2018 22:08

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جنوری 2018ء) کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہونے کے بعد بازیاب ہو جانے والے سوشل میڈیا بلاگرز کی جانب قصور کی ننھی زینب کے والد سے متعلق انتہائی توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا سے متنازعہ شہرت حاصل کرنے والے بلاگرز وقاص گورایا اور سلمان حیدر نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو درست ثابت کرتے ہوئے قصور کی ننھی زینب کے والدین کو بھی نفرت کا نشانہ بنانے سے اجتناب نہ کیا۔

دونوں بلاگرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر زینب کے والد سے متعلق انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ بلاگرز نے زینب کے والد کو سعودی عرب عمرے کرنے جانے پر گالی تک دینے سے اجتناب نہیں کیا۔ دونوں بلاگرز کے اس شرمناک اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں بلاگرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :