کراچی،جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور سیاسی وابستگی مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) سے منسوب کرنا بدنیتی پرمبنی ہے، ترجمان مہاجرقومی موومنٹ

منگل 30 جنوری 2018 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) مہاجرقومی موومنٹ(پاکستان) کے ترجمان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور سیاسی وابستگی مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) سے منسوب کرنا بدنیتی پرمبنی ہے،گزشتہ روز سیکورٹی ادارے کی جانب سے ناصرایوب عرف چنگاری کی بلال کالونی سے گرفتاری ظاہر کی گئی جبکہ سیاسی وابستگی مہاجرقومی موومنٹ کے نام سے ظاہر کی گئی جس کی ہم پرزور الفاظ تردید کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ میں کسی بھی جرائم پیشہ افراد یا مجرموں کی کوئی جگہ نہیں ،ملزم ناصر ایوب عرف چنگاری نامی کسی شخص سے مہاجر قو می موومنٹ (پاکستان ) کا کوئی واسطہ یا تعلق نہیں وہ حکومتی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی جماعت PSP کا کارکن اور علاقائی ذمہ دار ہے،سرکاری سرپرستی میں مہاجر نام کے خلاف سازش کا حصہ بنے والے مجرموں کو ہماری جماعت سے منسوب کرنا مہاجر وں کی نمائندہ جماعت کی کردار کشی کے مترادف ہے جوقطعً قابلِ قبول نہیں،ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے کہ مہاجر قومی موومنٹ کا نام بغیر تصدیق کے کسی بھی مجرم یا جرائم پیشہ شخص کے ساتھ منسوب کرنا غیرکانونی عمل ہے جس سے اجتناب برتا جائے ۔#

متعلقہ عنوان :