کراچی،سندھ ہائیکورٹ نے طالب علم کی درخواست پر چیئرمین میٹرک بورڈ کو نوٹس جاری کردیے

عدالت نے میٹرک بورڈ انتظامیہ کو طالب علم کی سند کی گئی رپورٹ درست کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی

منگل 30 جنوری 2018 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے طالب علم کی درخواست پر چیئرمین میٹرک بورڈ کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے میٹرک بورڈ انتظامیہ کو طالب علم کی سند کی گئی رپورٹ درست کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں طالب علم شاہ نواز کی جانب سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے رویئے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر درخواست میں طالب علم کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ میٹرک کی سند میں نام کی درستگی کے انہیں کئی ماہ تک میٹرک بورڈ کے چکر کاٹنے پڑے۔.طالب علم کا کہنا تھا کہ نادرا کے کاغذات میں انکا نام شاہ نواز امین درج ہے،لیکن میٹرک بورڈ کے کاغذات میں غلطی سے شاہ نواز احسن لکھا گیا،سند میں نام کی غلطی بھی خود میٹرک بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی لیکن اسکے باوجود انہیں میٹرک بورڈ آفس میں دھکے کھانے پڑے۔ عدالت نے دائر درخواست پر چیئرمین میٹرک بورڈ کو نوٹس جاری کئے جبکہ میٹرک بورڈ انتظامیہ کو سند میں کی گئی غلطی درست کرکے رپورٹ 22 فروری تک عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔