کراچی ، ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی سماعت 2 فروری تک ملتوی

منگل 30 جنوری 2018 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی سماعت سلیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے آئندہ سماعت پرمقدمے میں گواہی کے لئے تفتیشی افسرطلب کرتے ہوئے عدالت نے مزید کارروائی 2 فروری تک ملتوی کردی ایم کیوایم کے سابق رہنما کے خلاف قتل اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات لانڈھی تھانے میں مقدمات درج ہیں سلیم شہزاد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد سیاسی مقدمات ہیں جلد ختم ہو جائیں گے کراچی کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔