کراچی،احتساب عدالت نے شراب پر غیرقانونی درآمد ڈیوٹی چوری اورسٹاک غائب کرنے سے متعلق دائر ریفرنس پر 11 سال بعد فیصلہ سنا دیا

ریفرنس میں اسٹیفن فرانسسز اور اعجاز احمد سمیت 10 ملزمان کوبری کردیا

منگل 30 جنوری 2018 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے شراب پر غیرقانونی درآمد ڈیوٹی چوری اورسٹاک غائب کرنے سے متعلق دائر ریفرنس پر 11 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ریفرنس میں اسٹیفن فرانسسز اور اعجاز احمد سمیت 10 ملزمان کوبری کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت نے شراب بیئر پر غیرقانونی درآمد ڈیوٹی چوری اورسٹاک غائب کرنے سے متعلق دائر ریفرنس سماعت ہوئی. عدالت نے ریفرنس پر 11 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس میں نامزدملزمان اسٹیفن فرانسسز اعجاز احمد سمیت دیگر 10 ملزمان کو بری کردیا۔

واضح ریے کہ ملزم اسٹیفن فرانسسز پر کسٹم حکام کی ملی بھگت سے غیرملکی شراب اور بیئر برآمد کرنے کا الزام تھا،ملزمان پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں کروڑوں کرپشن کا بھی الزام تھا۔ملزمان کے خلاف 2006 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا،ملزمان میں سے 2 ملزم جیل میں ہیں جبکہ 7 ملزمان ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :