کراچی، پاک سر زمین پارٹی کا منشور کراچی کی ترقی اور ملک میں خوشحالی کا باعث بنے گا،سید مصطفی کمال

ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے کیونکہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے،چیئر مین پاک سر زمین پارٹی

منگل 30 جنوری 2018 22:34

کراچی، پاک سر زمین پارٹی کا منشور کراچی کی ترقی اور ملک میں خوشحالی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور کراچی کی ترقی اور ملک میں خوشحالی کا باعث بنے گا اور ملک کی ترقی اور آئندہ آنے والی نسلوں کی بقاء پاک سرزمین پارٹی کی کامیابی سے مشروط ہے کیونکہ پاک سر زمین پارٹی کا منشور اور اسکی جاری جدوجہد ہی پاکستان اور اس کی عوام کے مسائل کا واحد حل ہے، ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے اور تمام مذاہب رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے سیاسی و لسانی مخالفین سے بھی دشمنی نہیں چاہتے، ہمارا نظریاتی اختلاف ضرور ہوگا لیکن ہم اپنی دعوت کا کام نہیں روکیں گے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روزپی ایس پی کے تحت کورنگی حلقے این ای254 میں منعقد جنرل ور کرز اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرصدر انیس قائم خانی، سیکریٹری جنرل رضاہارون، نیشنل کونسل کے رکن نیک محمدسمیت مائیں ، بہنیں ، بزرگوں سمیت نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس پی ایک گلدستہ ہے جس میں تمام قومیتوں، سیاسی جماعتوں مسالک اور مذاہب کے لوگ جو ق در جوق شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے اور 2023ء میں پی ایس پی پورے پاکستان میں ہوگی۔پاک سر زمین پارٹی کے نظریے کی کامیابی ہے اور 2018ء میں پاک سر زمین پارٹی صو بہ سندھ میں اپنی حکو مت بنائے گی۔انہو ں نے کہا کہ مہاجروں کا فخر یہ ہے کہ وہ پورے ملک میں کہیں بھی جائیں لوگ انہیں گلے سے لگائیں نفرتوں کو فروغ دینے والے قوم کا کوئی بھلا نہیں کر سکتے انہوں نے کہاکہ آج تمام قومیتوں کے لوگوں مہاجر قائدین کا بھرپور استقبال کرتے ہیں کیونکہ ہمیں لوگوں کو جوڑنا ہے نہ کہ تفریق ڈال کر سیاست کرنی ہے انہوں نے کہاکہ کراچی پورے ملک کو پالنے والا شہر ہے لیکن یہاں کے شہری پانی، بجلی گیس اور دیگر بنیادی وسائل سے محروم ہیں اور پاکستان میں لوگ وزیر اعظم، اور منسٹر بننے کیلئے پارٹیاں بناتے ہیں، مصطفی کمال اپنے لیے نہیں آپ عوام کیلے آواز لگا رہا ہے اس شہر میں بجلی پانی گیس کی لوڈ شیڈنگ ہے، نوجوان ڈگریاں لیے نوکریاں تلاش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے بغیر دشمنی کے کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے مسائل کو حل کرنا ہے اور پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے جو حصول تعلیم سے محروم ہیں انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

ہمارا مقصد جو بچے بھوک اور امراض کی وجہ مر جاتے ہیں انہیں مرنے سے بچانا،نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا اور پورے ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ مظلوموں اور بے کسوں کی آواز بننا اور ہم ان لوگوں کی آواز بھی بنناہے جن کی کوئی آواز نہیں ہے جب ہی ملک سے قابض حکمرانوں کے خاتمہ ہوگا