کراچی، ڈاکوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان رینجرز کے سپاہی عبدالرف کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی

منگل 30 جنوری 2018 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ)کے سپاہی عبدالرف جو گذشتہ رات لانڈھی نمبر89 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے تھے کی نمازجنازہ ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز کراچی میں منگل کی صبح ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد سعید اور رینجرز کے اعلی افسران نے شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔ شہیدسپاہی عبدالرف کی میت تدفین کے لئے روانہ کر دی گئی ہے۔