نواز شریف ماضی میں عدالتوں پر اثر انداز ہوئے ، قمر زمان کائرہ

نا اہلی کے بعد یاد آیا کہ لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔ آج وہ ججوں سے جواب مانگ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدالت اپنا فیصلہ واپس لے، رہنما پیپلز پارٹی

منگل 30 جنوری 2018 22:42

نواز شریف ماضی میں عدالتوں پر اثر انداز ہوئے ، قمر زمان کائرہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ماضی میں عدالتوں پر اثر انداز ہوئے نا اہلی کے بعد یاد آیا کہ لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔ آج وہ ججوں سے جواب مانگ رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدالت اپنا فیصلہ واپس لے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں نواز شریف نے اپنے خلاف فیصلے پے عدالتوں پر حملے کیے ۔

نواز شریف عدالتی فیصلوں پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ماضی میں پیپلزپارٹی کے خالف فیصلوں پر ہمیں کوسا‘ آج ان کے اپنے خلاف فیصلے پر انہیں یاد یا کہ لوگوں کو انصاف نہین ملتا کاش! ی باتیں نااہلی کے فیصلے سے پہلے کی جاتیں انہوں نے کہا کہ ن واز شریف چاہتے ہیں کہ عدالت ان کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے وہ کھلے عام ججز سے جواب مانگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مال رود پر احتجاجی جلسہ آٹھ گھنٹے تک جاری رہا اس جلسے سے قبل پارٹی میں مشہورہ آیا کہ سینئر لیڈر شپ احتجاج میں شامل نہ ہو میں نے سینئر لیڈر شپ کی جلسے میں شمولیت کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کے خطاب کے وقت ہمارے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی خطاب کے بعد ہمارے بہت سے کارکن واپس چلے گئے۔