راولپنڈی میں میرے اسپتال کا 90فی صد کام مکمل ہو چکا ہے، شیخ رشید احمد

اسپتال کی تکمیل میں شریف برادران رکاوٹ ڈال رہے ہیں ، میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کروں گا اور انہیں آگاہ کروں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ سب سن لیں اب پاکستان میں کرپشن برداشت نہیں ،چینی صدرکوخط لکھوں گانوازشریف کی چوری میں شامل چارچینیوں کوپھانسی دیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 30 جنوری 2018 22:42

راولپنڈی میں میرے اسپتال کا 90فی صد کام مکمل ہو چکا ہے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میرے اسپتال کا 90فی صد کام مکمل ہو چکا ہے ، اسپتال کی تکمیل میں شریف برادران رکاوٹ ڈال رہے ہیں جس پر میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کروں گا اور انہیں آگاہ کروں گا، سب سن لیں اب پاکستان میں کرپشن برداشت نہیں ،چینی صدرکوخط لکھوں گانوازشریف کی چوری میں شامل چارچینیوں کوپھانسی دیں ۔

منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ظالمو،عوام 2014 کی خراب گندم کھا رہے ہیں، شریف برادران میرا اسپتال نہیں بننے دے رہے ، چیف جسٹس سے ملوں گا ، اسپتال میرے حلقے میں ہے اس لیے شریف برادران رکاوٹ ڈال رہے ہیں ، میرے اسپتال کا 90فی صد کام مکمل ہو چکا ، شریف برادران 200 کنال کے رقبے پر محیط اسپتال مکمل نہیں ہونے دے رہے ، سارے سن لیں اب پاکستا نمیں کرپشن برداشت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کرپشن پر سزائے موت ہونی چاہئیے ، چینی صدرکوخط لکھوں گانوازشریف کی چوری میں شامل چارچینیوں کوپھانسی دیں، نواز شریف پاکستانی عوام کے اربوں روپییہ پاکستان سے باہر لے گئے ہیں،رانا ثنا ئ للہ سن لے ملک چلنا ہے تو چوروں کو جیلوں میں جانا ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز اب سزا سے نہیں بچ سکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے استعفی کا ا ب کو ئی فائدہ نہیں ، عمران خان نے استعفی دینے سے منع کیا ہے، نواز شریف اردوان بننا چاہتے ہیں جو کبھی نہیں بن سکیں گے۔