جامعہ کراچی،ایوننگ پروگرام کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کی کمی

منگل 30 جنوری 2018 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام کے تمام ڈیفالٹر طلبہ جنہوں نے تاحال اپنی فیس جمع نہیں کرائی ،ان کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کی کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ سہولت 28 فروری2018 ء تک ہے اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :