جامعہ کراچی، سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سائبر کرائمز کے موضوع پر سیمینار

منگل 30 جنوری 2018 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) جامعہ کراچی کے سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سائبر کرائمز کے موضوع پر سیمینار بروز جمعرات یکم فروری 2018 ء کو صبح 10:00بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ز سندھ محمد حسین سید ، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی کراچی جاوید میمن ،صدرسندھ ہائی کورٹ بار سلیم منگریو ،سائبر کرائم ماہر محمد مناف ،جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان اورجامعہ کراچی کے سینٹر فارڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اعزازی انچارج ڈاکٹر قمر العارفین خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :