پیپلز پارٹی کراچی کے رہنمائوں کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی شدید مذمت

منگل 30 جنوری 2018 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ایم پی اے سعید غنی، جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری،شکیل چوہدری اور وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختون خواہ حکومت کی ہٹ دھرمی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوچکے ہیں اور اس بات کی تصدیق کے پی کے حکومت سمیت پورا پاکستان کر چکا ہے کہ عمران نیازی سیاست میں غلاظت اور عملی زندگی میں پلے بوائے سے زیادہ کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے طالب علم مشال خان قتل کیس، اسماء خان زیادتی و قتل کیس، شریفاں بی بی کو سربازار برہنہ کیس، عاصمہ کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کیس میں کوئی عملی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا بلکہ ملزمان کو ملک سے فرار کرنے اور بچانے کیلئے کے پی کے حکومت اور پولیس نے ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ سے لے کر سیاست تک عمران نیازی کا پرائم ٹارگٹ نازنین ہی رہی ہیں لیکن یہ پلے بوائے وہ کام بھی ڈھنگ سے نہیں کرسکا۔

چونکہ خواتین کے ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں ہی نے چنگیز خانی مظالم ڈھائے ہیں لہذا وہ پورے ملک کی لعن طعن کے باوجود ان کے گھر نہیں جاتے۔کے پی کے میں ان چاروں اہم مقدمات میں ایک پر بھی عمران خان کو توفیق نہیں ہوئی کہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کے لئے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو عوامی احتساب کا بدترین سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :