بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی لاہور کی سینئر ممبر شاہدہ جبیں اور شہید عثمان کی چھوٹی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

منگل 30 جنوری 2018 22:39

بلاول بھٹو کی پیپلز پارٹی لاہور کی سینئر ممبر شاہدہ جبیں اور شہید عثمان ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی لاہور کی سینئر رہنما و میمبر فیڈرل کونسل شاہدہ جبیں اور شہید عثمان غنی کی چھوٹی ہمشیرہ عابدہ بی بی کے اچانک انتقال پراپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اللہ تعالی کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔