کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش

دھماکے سے ٹرین کی 5بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں،واقعہ میں ایک مسافر زخمی

منگل 30 جنوری 2018 22:39

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش دھماکے سے ٹرین کی 5بوگیاں ٹریک سے اتر گئی جبکہ واقع میں ایک مسافر زخمی ریلوے ذرائع کے مطابق منگل کی شب پولیس تھانہ صدر کی حدود منگولی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کی 5بوگیاں ٹریک سے اتر گئی جبکہ واقع میں ایک شخص ساگر معمولی زخمی ہوا زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا دھماکے کی وجہ سے ٹریک کا چار سے پانچ فٹ کا حصہ اڑگیا خوف کی وجہ سے دومسافربے ہوش بھی ہوگئے واقع کے بعدپولیس اور حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا اوربولان میل ٹرین کو منگولی اسٹیشن پرروک دیاگیا ہے مزید تفتیش نصیرآبادپولیس اورحساس ادارے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :